ابنا: صدر مملکت جناب حسن روحانی نے آج بتیسیویں عالمی فجر فلمی میلے کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سینما، صنعت ہنر ہے اور یہ ہنر پوری آب و تاب کے ساتھ درخشاں ہے۔ فجر انٹرنیشنل فلمی میلے کی افتتاحیہ تقریب میں وزیر ثقافت علی جنتی نے صدر مملکت جناب ڈاکٹر حسن روحانی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ عشرۂ فجر کے پہلے دن سے فجر انٹرنیشنل فلمی میلے کا آغاز ہوتا ہے۔ فجر فلمی میلہ، ایران کا سب سے بڑا سینمائي اجتماع ہے۔
.......
/169